بنوں سمیت مختلف شہروں میں تیز آندھی اور بارش،سکول سمیت 6 مکانات کی چھتیں منہدم،2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق
بنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنوں سمیت مختلف شہروں میں تیز آندھی اوربارش کے باعث سکول سمیت 6 مکانات کی چھتیں منہدم ہو گئیں جس میں دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق علاقہ بکا خیل میں تیز آندھی اور بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص،اوکاڑہ اور رینالہ خورد میں 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں،ادھرپشاور سیالکوٹ، ڈسکہ اور جڑواں شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہو نا شروع ہو گئی جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ،لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناہے،چارسدہ کے علاقے شبقدر میں بارش سے متعدد مکانات منہدم ہو گئے ،جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف ہیں،انتظامیہ نے علاقہ مکینوں کو منتقلی کی ہدایت کر دی۔
