شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں، نومنتخب وزیراعظم کو چودھری نثار سے دور رہنا چاہئے،ڈاکٹر عاصم

شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں، نومنتخب وزیراعظم کو چودھری نثار سے دور رہنا ...
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں، نومنتخب وزیراعظم کو چودھری نثار سے دور رہنا چاہئے،ڈاکٹر عاصم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے نیب پر اعتماد نہیں،نیب لوگوں کو تنگ کیلئے بنایا گیا ہے، شاہد خاقان اچھے آدمی ہیں ان کو ویلکم کہتا ہوں ،شاہد خاقان عباسی کونواز شریف کا وزیراعظم نہیں ملک و قوم کا وزیراعظم بنناچاہئے ۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا ملک مشکل حالات میں گھرا ہواہے ،حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے اورشاہد خاقان خود کو چودھری نثار سے دور رکھیں،ڈاکٹر عاصم نے کہامجھے ایسی بہت سی باتوں کا علم ہے جو جعلی ہیں، نیب نے نواز شریف کے کیس دبا دیئے، ان کا کہنا تھا میرے دل میں نہیں ان لوگوں کے دل میں چور ہے ،میرا سب کچھ ملک میں ہے باہر کیوں بھاگو گا۔

مزید :

کراچی -