آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
02 اگست بدھ۔ کسی عظیم کام کی انجام دہی میں مصروف رہیں گے خصوصاً جو قریبی رشتہ داروں سے متعلق ہوں۔ شراکت کے امور سمجھوتہ کی شکل اختیار کر لیں گے تاہم کاغذات پر دستخط نہ کریں۔
برج ثور
02 اگست بدھ۔ آج اچانک انتشار کا شکار ہو سکتے ہیں جو عارضی طور پر ہلا کر رکھ دے گا۔ کوشش کریں کہ لچ دار رویہ اختیار کریں۔ زیر گفتگو امور کو خوش اسلوبی سے سنیں تاکہ آپ کوئی ٹھوس فیصلہ کر سکیں۔
برج جوزا
02 اگست بدھ۔ ذہنی ارتقاء شاعری اور ادب سے دلچسپی ‘ حقیقت پسندی‘ ہمدردانہ اور مخیرانہ طبیعت کو فروغ دے گی۔ جنس مخالف سے خوشگوار مراسم‘ احباب و اقرباء کا تعاون ملے گا۔
برج سرطان
02 اگست بدھ۔ آج شام کسی دوست کی رفاقت اور گفتگو سے فائدہ ملے گا۔ دو ذہنوں کی ملاقات معاملات سلجھا دے گی۔ ذاتی دلچسپی کے مشاغل کی طرف توجہ رہے گی۔
برج اسد
02 اگست بدھ۔ آج اپنی ذہانت اور عقل کسی اہم پراجیکٹ کو مکمل کرنے میں مصروف رکھیں گے۔ مستقبل کے معاملہ میں اچھے نتائج ملیں گے۔ پیداوار میں اضافہ اور وقار میں بلندی نصیب ہوگی۔
برج سنبلہ
02 اگست بدھ۔ ہو سکتا ہے کہ آپ اپنی ملازمت کے سلسلے میں مطمئن نہ ہوں تاہم آپکی شریک زندگی یا وفادار دوست اس شام آپکو کوئی بہتر مشورہ دے سکے گا۔ واقعات میں مثبت تبدیلی مالی منفعت کا سبب ہوگی۔
برج میزان
02 اگست بدھ۔ آج مصروفیت کی وجہ سے سردرد کا شکار ہوں تو اس شام کو رومانس کا پروگرام بنائیں ‘ دوستانہ ماحول سازگار رہے گا۔ ناشتہ‘ دوپہر کے کھانے یا پھر عشائیہ کا اہتمام کریں۔
برج عقرب
02 اگست بدھ۔ مکان کی تعمیر نو یا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے بہتر دن ہے۔ جو افراد نئے سکول یا کسی بھی قسم کے تعلیمی ادارے کی بنیاد رکھنا چاہے ہیں ان کے لئے آج کا دن خوش نصیبی کا سبب ہوگا۔
برج قوس
02 اگست بدھ۔ آج مزاج قدرے سنجیدہ رہے گا۔ کسی قسم کی اضافی خرید و فروخت یا ذہنی تسکین کے لئے کی گئی فضول خرچی سے گھریلو حالات میں ناچاقی پیدا ہو سکتی ہے ۔ آج مصروفیات تھکا دینے والی ہونگی۔
برج جدی
02 اگست بدھ۔ آج اپنے اخراجات پر کنٹرول نہ رکھا تو متوقع منافع میں کمی ہو سکتی ہے۔ آج شام بہتر ہوگا کہ گھر پر ہی گزاریں اور ممکن ہو تو دوست احباب کے ساتھ رات کے کھانے کی ضیافت کا اہتمام کریں۔
برج دلو
02 اگست بدھ۔ دوران سفر ڈرائیونگ کرتے ہوئے حادثہ سے بچیں اس روز آپ روز مرہ سے زیادہ بے صبری کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ کسی پیچیدہ مسئلہ یا معمہ کا حل خواب میں یا ارتکاز توجہ کی مشق سے آج مل جائیگا۔
برج حوت
02 اگست بدھ۔ اگر آپ اپنے شریک کار کے نکتہ نظر کو بھی اجھی طرح سمجھ لیں تو اس کی سوچ میں مثبت تبدیلی کی وجہ سے کاروبار میں اضافہ ہو گا جس کی وجہ سے مالی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔
