لاہور میں ن لیگ کی خواتین ونگ کا عائشہ گلالئی کے حق میں مظاہرہ، عمران خان کیخلاف نعرے بازی،ملک بدری کا مطالبہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی خواتین ونگ کا عائشہ گلالئی کے حق میں مظاہرہ ،عمران خان کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور خواتین نے ہاتھوں میں جوتے بھی اٹھا رکھے تھے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما عائشہ گلالئی کی جانب سے عمران خان کے کردار پر سوالات اٹھائے جانے کے بعد مسلم لیگ ن کی خواتین ونگ نے عائشہ گلالئی کے حق میں علامہ اقبال ٹاﺅن میں مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر خواتین کا کہنا تھا خواتین کی عزت نہ کرنے والا سیاستدان نہیں ہو سکتاایسے جانور کو اٹھا کر ملک بدر کیا جائے تاکہ آئندہ کسی کو خواتین سے نازیبا حرکات کرنے کی جرات نہ ہو۔
