جگنو محسن کا این اے 145 سے الیکشن لڑنے کا اعلان
اوکاڑہ، لاہور (ویب ڈیسک) جگنو محسن نے این اے 145 سے الیکشن لڑنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف اینکر پرسن سیدہ جگنو محسن کرمانی بانی المحسن ٹرسٹ نے گزشتہ روز سیاسی سماجی کارکنان محمد امجد کمبوہ، حافظ امانت اللہ بھٹی، محمد عامر نمبردار، حافظ امانت علی فاروقی کی دعوت پر 29/1AL میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 145 میں پینے کا پانی، صفائی ستھرائی، صحت، تعلیم کی سہولیت سمیت تمام بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابھر دیکھ کر دل بہت کڑھتا ہے اسی لئے میدان سیاست میں آنے کا تہیہ کیا ہے۔ انشاءاللہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، موجودہ MNAعاشق کرمانی تو اپنی مقامی یونین کونسل بھی جیتنے کے اہل نہیں ہیں جو اس بار بلدیاتی الیکشن میں بری طرح ہارے ہیں اور نہ ہی انہوں نے حلقہ میں ترقیاتی کام کروائے ہیں، عوامی طاقت سے الیکشن لڑ کر انشاءاللہ حلقہ این اے 145کی تقدید سنوار دوں گی، سیدہ جگنو محسن نے یونین و کونسل شیر گڑھ اور قلعہ دیوان سنگھ کی طرز پر حلقہ 145کو پاکستان کا مثالی حلقہ بنانا مشن ہے۔
