وزارت عظمیٰ کی منتقلی کو کیسے دیکھ رہے ہیں ؟ صحافی،جیسے سب دیکھ رہے ہیں، آرمی چیف کا جواب

وزارت عظمیٰ کی منتقلی کو کیسے دیکھ رہے ہیں ؟ صحافی،جیسے سب دیکھ رہے ہیں، آرمی ...
وزارت عظمیٰ کی منتقلی کو کیسے دیکھ رہے ہیں ؟ صحافی،جیسے سب دیکھ رہے ہیں، آرمی چیف کا جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایوان صدرمیں حلف برداری کی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ توجہ کامرکز بنے رہے۔ روزنامہ دنیا کے مطابق  حلف برداری کے اختتام پر چائے پینے کے لئے جاتے ہوئے صحافیوں نے آرمی چیف سے بات کرنے کی کوشش کی، ایک صحافی نے سوال کیا کہ وزارت عظمیٰ کی منتقلی کو کیسے دیکھ رہے ہیں؟ تو آرمی چیف نے چلتے چلتے کہا کہ جیسے سب دیکھ رہے ہیں، اس کے بعد انہوں نے صحافیوں کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔

مزید :

قومی -