مولانافضل الرحمان سے ملنے دیں، ورنہ فتویٰ جاری ہوجائے گا: آرمی چیف کا ایوان میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ
اسلام آباد (آئی این پی ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نو منتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے موقع پر مہمانوں میں گھل مل گئے اور خوب حال احوال بانٹے۔
اس دوران مولانا فضل الرحمن نظر آئے تو آرمی چیف نے برجستہ اور دلچسپ جملوں میں کہا مولانا فضل الرحمان سے ملنے دیں ورنہ فتویٰ جاری ہو جائیگا۔ تقریب کے بعد چائے کی دعوت کی گئی اس دوران آرمی چیف نے صدر ، وزیر اعظم اور دیگرشرکاء سے مصافحہ بھی کیا۔ مولانا فضل الرحمن سے گلے ملے۔
