”یااللہ، یارسول، نواز شریف بے قصور“ مال روڈ پر بینر لگ گئے
لاہور (آن لائن) لاہور کے مال روڈ پر نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے مختلف بینرز آویزاں کر دیئے گئے جن پر ”یااللہ، یارسول، نواز شریف بے قصور“ کے نعرے درج ہیں
تفصیلات کے مطابق لاہور میں مختلف مقامات پر لگائے جانے والے ان بینرز پر صدر مسلم لیگ لاہور پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کی تصویریں بھی ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ نوازشریف کابینہ پوری ہونے اور دیگر کام نمٹا کر لاہور جائیں گے۔
