16 سالہ بھارتی نوجوان کی گوگل میں ملازمت،2 کروڑ 37 لاکھ روپے سالانہ ملیں گے، خواب پورا ہو گیا: ہرشیت شرما
نئی دہلی (صباح نیوز) چندی گڑھ کے ایک گورنمنٹ سکول میں 12ویں جماعت کا طالب علم ہرشیت شرما کی قسمت اس وقت تبدیل ہوگئی جب انہیں گوگل جیسے ادارے میں 144 ملین ہندوستانی روپے یعنی تقریبا 2 کروڑ 37 لاکھ پاکستانی روپے سالانہ کی ملازمت پر رکھ لیا گیا۔وہ گوگل کمپنی میں ایک گرافک ڈیزائنر کے طور پر کام کریں گے۔
ایک انٹرویو میں ہرشیت شرما کا کہنا تھا کہ کون جانتا تھا کہ میرے جیسے عام سے طالبعلم کو گوگل میں نوکری کرنے کا موقع ملے گا، میں اپنی خوشی بیان نہیں کرسکتا، میرا خواب پورا ہوگیا، میری محنت کا پھل مجھے مل گیا۔ گوگل میں ملازمت کے حوالے سے ہرشیت کو بھارتی حکومت نے اعزاز کے طور پر 11 ہزار 5 سو روپے کا انعام بھی دیا۔
