جمہوری قوتوں نے آمرکےخلاف جدوجہد کی اور 58ٹوبی کو ختم کیا تو ایک اور طریقہ کار سامنے آگیا،عدلیہ ایگزیکٹو پرحاوی ہونے کی کوشش کرتی ہے، رضا ربانی

جمہوری قوتوں نے آمرکےخلاف جدوجہد کی اور 58ٹوبی کو ختم کیا تو ایک اور طریقہ کار ...
جمہوری قوتوں نے آمرکےخلاف جدوجہد کی اور 58ٹوبی کو ختم کیا تو ایک اور طریقہ کار سامنے آگیا،عدلیہ ایگزیکٹو پرحاوی ہونے کی کوشش کرتی ہے، رضا ربانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا آئین کے تحت ریاست کی اولین ترجیح پاکستان کے شہریوں کے جان و مال کاتحفظ ہے،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا میں سی پیک کیخلاف نہیں لیکن آج پاکستان جس نہج پر کھڑا ہے اس میں محاذ آرائی کا بڑا عمل دخل ہے میں تمام سٹیک ہولڈرز کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور مذاکرات کریں ملک کو مستحکم کرنے اور دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں گے تو ہم قائداعظم ؒ کے خواب کو حقیقت کا روپ دے سکیں گے ،انہوں نے کہا جمہوری قوتوں نے آمرکےخلاف جدوجہد کی اور 58ٹوبی کو ختم کیا گیاتو ایک اورطریقہ کارسامنے آگیا، عوام کے نمائندے پارلیمان اورصوبائی اسمبلیوں میں ہوتے ہیں،کبھی پارلیمان کو مارشل لا کی زد سے ختم کیاجاتاہے اور عدلیہ ایگزیکٹو پرحاوی ہونے کی کوشش کرتی ہے،ان کا کہنا تھا آج کل آپ دیکھ رہے ہیں کہ ایگزیکٹو پارلیمان پرحملہ آورہوتی ہے، بازمحمدکاکڑ،اعتزاز،دیگرشہدا نے آئین کے تحفظ اوربالادستی کےلئے جدوجہد کی، حیرت ہے ریاست کی ترجیح سی پیک کے لوگوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل ڈویژن ہے۔

مزید :

کوئٹہ -