پاکستان تحریک انصاف نے عائشہ گلالئی کو لیگل نوٹس بھجوا دیا

پاکستان تحریک انصاف نے عائشہ گلالئی کو لیگل نوٹس بھجوا دیا
پاکستان تحریک انصاف نے عائشہ گلالئی کو لیگل نوٹس بھجوا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے عائشہ گلالئی کو گزشتہ روز کی جانے والی پریس کانفرنس میں لگائے گئے الزامات پر لیگل نوٹس بھجوادیا،جس میں کہا گیا ہے کہ 10روز کے اندر لگائے گئے الزامات کاثبوت دیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینٹرل میڈیا کوآرڈنیٹر جاوید بدر جاوید بدر نے عائشہ گلالئی کو پاکستان تحریک انصاف پر الزامات لگانے پر لیگل نوٹس بھجوا دیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی 10 دن کے اندر الزامات کے ثبوت دیں اور وہ اگر ایسا کرنے میں ناکام رہتی ہیں تو جھوٹے الزام پر معافی مانگیں اور اگر معافی نہ مانگی تو 3 کروڑ ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔عائشہ گلالئی کو لیگل نوٹس انکے مستقل پتے اور پارلیمنٹ لارجز پر بھیجوا دیا گیا۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری نے عائشہ گلالئی پر الزام عائد کیاہے کہ انہوں نے عمران خان پر الزامات لگانے کے پانچ کروڑ روپے لیے ہیں۔

جھوٹ ،الزام تراشی اور گھٹیا زبان کا استعمال کرنیوالے سیاستدان پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں :شہبازشریف

مزید :

لاہور -