سی ٹی ڈی کی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کارروائی، 2دہشتگرد گرفتار ،بارودی مواد برآمد
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سی ٹی ڈی نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کارروائی کرتے ہوئے 2دہشتگردوں کو گرفتار کرکے بارودی مواد برآمد کر لیا۔
جرائم اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں ،عوام کی مدد درکار ہے :سی سی پی او لاہور
تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے ڈبا نوالہ سٹیشن پر کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی ) نے متعلقہ پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2دہشتگردوں کو دھر لیا جن کے قبضے سے بارودی مواد او ر ڈیٹونیٹرز بھی برآمد ہوئے ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے دورا ن گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ شہر میں تخریب کاری کرنا چاہتے تھے۔تاہم پولیس زیر حراست ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلو م مقام پر منتقل کردیا ہے۔
