افغان فوجیوں کی معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی ،رپورٹ افشا کی جائے:امریکاکا مطالبہ

افغان فوجیوں کی معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی ،رپورٹ افشا کی جائے:امریکاکا ...
افغان فوجیوں کی معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی ،رپورٹ افشا کی جائے:امریکاکا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی)افغانستان میں جاری کارروائیوں پر نظر رکھنے والے امریکی حکومت کے ایک ادارے نے پینٹا گان سے درخواست کی ہے کہ افغان فوجیوں کے ہاتھوں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی رپورٹ کو افشا کیا جائے۔

ترکی نے تینوں مسلح افواج کی قیادت تبدیل کردی
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سپیشل انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹر کشن کی طرف سے کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ اس رپورٹ کو اس وجہ سے خفیہ رکھا جا رہا ہے کیونکہ اس میں دی گئی زیادہ تر معلومات کلاسیفائیڈ کے دائرے میں آتی ہیں جبکہ یہ رپورٹ حال ہی میں کانگریس کو جاری کی گئی ہے۔(ایس آئی جی اے آر )کے مطابق افغان عہدے دار جنسی زیادتی کے واقعات سے مناسب طور پر نمٹنے میں ناکام ہو چکے ہیں اور کچھ واقعات میں افغان حکومت نے گرفتاریاں کی ہیں اور جنسی زیادتیوں میں ملوث افراد کو سزائیں بھی دی ہیں۔ایس آئی جی اے آر کامزید کہنا ہے کہ اب مسئلہ یہ تعین کرنا ہے کہ آیا امریکہ قوانین کی خلاف ورزی کو نظر انداز کرتا ہے جو امریکی اداروں کو انسانی حقوق سے متعلق اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے بیرونی ملکوں کے اداروں کی مدد اور معاونت سے روکتا ہے۔
محکمہ دفاع کے ایک ترجمان نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں کو نفرت انگیز اور وحشیانہ قرار دیا ہے لیکن اس کا یہ بھی کہناتھا کہ ہر معاملے سے الگ سے نمٹا جائے۔ترجمان ایڈم سٹمپ نے کہا کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی ہمیشہ سے ایک وحشیانہ جرم ہے اور یقینی طور پر انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مارچ سے افغانستان میں تشدد کے واقعات میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 2016 اور 2017 کے دوران ملک میں افیون کی پیداوار دو گنا ہو کر تین ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔