دبئی سے کشمیر کی آواز بلند کرنے کا منصوبہ ،پاکستانی وکشمیری صحافیوں نے کشمیر چپٹر کا افتتاح کیا
شارجہ( عطیہ مصطفیٰ سے) گزشتہ روز کشیمرسے تعلق رکھنے والے بھارت کے نامور صحافیوں ڈاکٹرشجاعت بخاری اورسیدافتخارگیلانی نے دبئی میں ڈیجیٹل میڈیا گروپ سٹیٹ ویوز کے کشمیرچپٹرکی پری لانچنگ فیزکاافتتاح کیا۔اس موقع پرپاکستان کے نامورکالم نگارارشادمحمود۔سٹیٹ ویوزکے ڈائریکٹراور منیجنگ ایڈیٹرشہزادخان۔ڈائریکٹر راجہ راشد۔دبئی میں پاکستانی صحافی سعدیہ عباسی۔کے جے ایف عرب امارات کے صدراسدخالد۔جماعت اسلامی کے رہنماراجہ عاشق رائل ٹی وی سے عطیہ مصطفی اوردیگراحباب بھی موجود تھے.
سٹیٹ ویوزپاکستان میں واحدپلیٹ فارم ہے جو کشمیر کے تینوں حصوں اورپاکستان کے چاروں صوبوں میں حکومتی اورعوامی سطح پر کشمیریوں کی ترجمانی کررہا ہے۔
