فلم انڈسٹری میں آنے سے پہلے 14سال کی عمر میں ویٹرس کاکا م کرتی تھی:جیکو لین فرنینڈس
ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ کی معروف ادارکارہ جیکولین فرنینڈس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ فلم انڈسری میں آنے سے پہلے 14سال کی عمر میں ویٹرس کا کام کرتی تھیں۔
فلم جانان اور ٹی وی پر چلنے والے مختلف اشتہارات سے نوجوانوں کے دلوں پر چھا جانے والی ہانیہ عامر کون ہیں؟ تمام تفصیلات سامنے آ گئیں
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری میں بہت سے اداکار ایسے ہیں جنہوں نے اپنا لوہا منوانے کے لیے بہت محنت کی ہے ان میں سے ایک نام جیکولین فرنینڈس کا ہے۔ انہوں نے بہت ہی کم عرصے میں نہ صرف اپنا لوہا منوایا بلکہ بہت کم عرصے میں لوگوں کی چہیتی اداکارہ بھی بن گئیں۔مگر اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری میں آنے سے پہلے 14 سا ل کی عمرمیں وہ پارٹ ٹا ئم بطور ویٹر یس کام کرتی تھی۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پراپنی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ" کیا میں آپ کا آڈر لے سکتی ہوں"؟ انہوں نے کہا کہ ان کو گزرا ہوا وقت یاد آرہا ہے جب وہ ویٹریس کا فریضہ سر انجام دیتی تھیں۔
