اسحاق ڈار’’ہرکیولس ‘‘ہیں،وزرات خزانہ کا عہدہ وہی سنبھال سکتے ہیں :خواجہ آصف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ میرے ناتواں کندھے وزارت خزانہ کا عہدہ نہیں سنبھال سکتے ،اسحاق ڈار’’ہرکیولس ‘‘ہیں اور وہی اس وزارت کو سنبھال سکتے ہیں۔
عائشہ گلا لئی کے شرمناک الزامات نون لیگ کی سوچی سمجھی سازش ، عمران خان نے اخلاق باختہ گفتگو کا سیاسی دلائل سے جواب دینے کی ہدایت کی ہے :علی محمد خان
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’’آپس کی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہناتھاکہ عدلیہ کے فیصلے کے نتیجے میں وزیراعظم کونااہل کیا گیااو ر ہم نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر عمل کیا جبکہ شاہد خاقان عباسی اسمبلی میں بھاری ووٹوں سے کامیاب ہوکر وزیراعظم بنے ہیں۔وزرات خزانہ کے عہدے سے متعلق خواجہ آصف نے کہاکہ میرے ناتواں کندھے اس منصب کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے ،میری تواپنی اکانومی خراب ہے ملک کی اکانومی کیسے ٹھیک کروں گا ،اس عہدے کا بوجھ محض اسحاق ڈار ہی اٹھا سکتے ہیں کیونکہ وہ ’’ہرکیولس ہیں جبکہ میر ی ذاتی خواہش بھی یہی ہے کہ یہ وزرات ان کو ہی ملے ۔
انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں5سے 4گھنٹے تک مشاورت جاری رہی اور اجلاس میں2018 کے الیکشن پر بھی تبادلہ خیا ل کیاگیا ۔ضروری نہیں مجھے پانی اور بجلی کی وزارت دوبارہ مل جائے،میں مسلم لیگ کا کارکن ہوں یہی کافی ہے۔
