بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار طبیعت میں اچانک خرابی کے باعث ہسپتال منتقل
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دلیپ کمار اپنے گھر میں موجود تھے جب انہیں گردے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار کے جسم میں پانی کی کمی ہوگئی ہے جس کی وجہ سے انہیں گردے میں تکلیف محسوس ہوئی۔ اسپتال میں دلیپ کمار کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے جن کی رپورٹ آنے کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا۔
اشتہارات میں جھوٹ بولنے پر شاہ رخ خان کو عدالتی کارروائی کا سامنا
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے اور اس وقت ان کی طبیعت بہتر ہے تاہم انہیں زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔ خیال رہے کہ 94 سالہ اداکار دلیپ کمار کی صحت رواں برس تیزی سے گری ہے اور انہیں کئی بار اسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے۔
