فلمی گھرانے سے تعلق نہ رکھنے پر خوشی ہے :سدھارتھ ملہوترا

فلمی گھرانے سے تعلق نہ رکھنے پر خوشی ہے :سدھارتھ ملہوترا
فلمی گھرانے سے تعلق نہ رکھنے پر خوشی ہے :سدھارتھ ملہوترا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ میں فلمی گھرانے سے تعلق نہیں رکھتا۔ 
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے نامور بالی ووڈ اداکاہ سدھارتھ ملہوترا نے کہا کہ محنت کر کے خود کی شناخت بنائی ‘فلم انڈسٹری میں ان کے تمام اداکاروں اور اداکاراؤں کیساتھ دوستانہ تعلقات ہیں لیکن یہ اس لئے کہ وہ لوگوں کیساتھ زیادہ امیدیں وابستہ نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ وہ نئی دہلی کے متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، بچپن میں لوگوں اور حالات کے ساتھ نمٹنے کیلئے دی گئی چند روایات و اقدار ان کا اثاثہ ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ وہ فلمی گھرانے سے تعلق نہیں رکھتے۔

مزید :

تفریح -