یورپی یونین کی طرف سے روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان 

یورپی یونین کی طرف سے روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان 
یورپی یونین کی طرف سے روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان 

  



برسلز(این این آئی)یورپی یونین نے روسی حکومت پر عائد کردہ پابندیوں میں مزید وسعت پیدا کر دی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس اور کریمیا کے مابین پل تعمیر کرنے والی کمپنیوں کو بھی ان پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ اس تعمیراتی منصوبے کد تکمیل سے یوکرائن کی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی ہو گی۔ روسی صدر ولادیمر پوٹن نے اس پل کا سنگ بنیاد مئی میں رکھا تھا۔ یورپی یونین نے بتایا کہ روس اور کریمیا کو غیر قانونی طور پر ملانے والے اس پل کی تعمیر میں شامل6 کمپنیوں کو اب پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...