امریکی ریاست ایریزونامیں مٹی کا طوفان اْمڈ آیا ،نظامِ زندگی درہم برہم

امریکی ریاست ایریزونامیں مٹی کا طوفان اْمڈ آیا ،نظامِ زندگی درہم برہم
امریکی ریاست ایریزونامیں مٹی کا طوفان اْمڈ آیا ،نظامِ زندگی درہم برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ریاست ایریزونا میں اچانک مٹی کا طوفان اْمڈ آیا جس نے ہر شخص کو خوفزدہ کردیاجبکہ اس دوران مٹی کے بگولے اور تیز ہواوں کے ساتھ طوفانی بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکامیں موسم کی ایسی سختی اْس وقت دیکھی گئی جبمریکی ریاست ایریزونا کے مختلف شہروں میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہواؤں کے ساتھ اڑتی ریت ،دھول مٹی سے جہاں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا وہیں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور ہوا میں اْڑتی ریت اور مٹی کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑاجبکہ کئی گھروں کی چھتیں بھی اْڑ گئیں۔رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی ہے۔