جنرل ہسپتال میں2ٹن کے 80نئے ایئر کنڈیشنر نصب کر دیے گئے

جنرل ہسپتال میں2ٹن کے 80نئے ایئر کنڈیشنر نصب کر دیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) جنرل ہسپتال کے مختلف شعبوں میں2ٹن کے 80نئے ائیر کنڈیشنز نصب کر دیے گئے ہیں جس سے مریضوں کو طبی سہولتوں کے علاوہ بہتر ماحول کی فراہمی میں مدد حاصل ہو گی ۔پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر محمد طیب نے اس سلسلے میں بتایا کہ مریضوں کے لواحقین کیلئے ایل جی ایچ میں نئے شیڈز بھی بنائے جائیں گے اور اس ضمن میں جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا ۔انہوں نے نئے ائیر کنڈیشنز کی تنصیب پر انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا جس کے باعث سرجیکل یونٹ 1،2اور3 گیسٹرو وارڈ کے علاوہ آرتھو پیڈک یونٹ 2اور ایمر جنسی آپریشن تھیٹر میں بھی ائیر کنڈیشن کی سہولت حاصل ہو گئی ہے ۔ پروفیسر محمد طیب نے کہا کہ موجود وسائل کے مطابق ہسپتال میں آنے والے ہر شخص کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے جس پر نیک نیتی سے عمل جاری رکھیں گے ۔انہوں نے ڈاکٹروں،نرسوں و پیرا میڈیکل سٹاف سے کہا کہ وہ اپنی تمام توانائیاں مریضوں کی خدمت پر صرف کر دیں یہ دنیا اور آخرت دونوں جگہ کامیابی کا باعث ہوگا ۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایل جی ایچ ڈاکٹر محمود صلاح الدین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کم سے کم وقت میں 80نئے ائیر کنڈیشنز کی تنصیب عمل میں لائی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ طبی سہولتوں میں اضافے اور ہسپتال کی بہتری کیلئے کئی ایک اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں اور انشاء اللہ پرنسپل کی ہدایات کے مطابق آئندہ بھی اس ضمن میں کسی قسم کی سستی نہیں برتی جائے گی ۔پرنسپل پروفیسر محمد طیب اورایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین نے جنرل ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا اور وہاں موجودسہولتوں کا جائزہ لیا ۔
جنرل ہسپتال