دنیا بھر میں نوجوانوں کاعالمی دن 12اگست کو منایاجائے گا

دنیا بھر میں نوجوانوں کاعالمی دن 12اگست کو منایاجائے گا

  



لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوجوانوں کا عالمی دن 12 اگست کو منایا جائے گا۔ اس دن کے منائے جانے کا مقصد کا مقصد نوجوانوں کے مسائل اور ان کی ترقی کے لئے مواقعوں کو تلاش کرنا اور بیرون ملک ملنے والے مواقع اور خطرات سے آگاہ اور ازالہ کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہے۔ اس دن کے موقع پر دنیا بھر میں نوجوانوں کی ترقی کے حوالے سے کام کرنے والے ادارے مختلف تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں جن میں نوجوانوں کو پیش آنے والے مسائل اور ان کے حل پر بحث و مباحثہ کیاجاتا ہے اور ان کی ترقی کے لئے ملک میں اور عالمی سطح پر موجود مواقعوں کو تلاش کیاجاتا ہے تاکہ نوجوانوںٍ کی ترقی کے لئے بہتر اقدامات کیے جاسکیں۔ دنیا بھر کی آبادی کا چھٹا حصہ ہے جبکہ پاکستان میں کل آبادی کا نصف حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ ہمارے ہاں آبادی میں سب سے زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے یعنی 15 سے 30 سال کی عمر کے افراد کی تعداد40 فیصد سے زائد ہے۔ یاد رہے کہ پوری دنیا میں نوجوانوں کا عالمی دن ہر سال 12 اگست کو منایا جاتاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...