غیر معیاری ٹافیاں،بسکٹ اور لالی پاپ تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ

غیر معیاری ٹافیاں،بسکٹ اور لالی پاپ تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ

  



لاہور(جنرل رپورٹر،کامرس رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بچوں کے لیے زائد المعیاد اشیاء خورونوش تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی گئی ۔ بسکٹ، ٹافیاں، لالی پاپ سمیت مختلف اشیاء کے 18 ہزار پیکٹ برآمد کرکے تلف کر دیے ۔زائد المعیاد خوراک تلف کرتے ہوئے 289کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری اشیاء خورونوش تیار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گلاسیکو ٹاؤن گجومتہ میں واقع انڈسٹری کو دھر لیا، فیکٹری میں زائدالمعیاد اجزاء سے ٹافیاں، بسکٹ اور دیگر اشیاء تیار کی جاتی تھیں۔فوڈ اتھارٹی نے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر شہر بھر میں 41 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے بھی کیے۔فوڈ اتھارٹی ترجمان کے مطابق ان تمام اشیاء کے 18ہزار پیکٹ برآمد کر لیے گئے ہیں۔ متعلقہ فیکٹری مارکیٹ سے واپس آنے والی زائد المعیاد اشیاء کی تاریخ تبدیل کر کے دوبارہ فروخت کرتی تھی۔ اشیاء خورونوش کی تیاری میں کاسمیٹکس کلرز، مصنوعی فلیورز کا استعمال بھی کیا جا رہا تھا۔ پروڈکشن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار بھی پائی گئی۔

چھاپہ

مزید : میٹروپولیٹن 1