دھاندلی کے الزام لگانے والے ہار کی خفت مٹا رہے ہیں،ناصر رمضان

دھاندلی کے الزام لگانے والے ہار کی خفت مٹا رہے ہیں،ناصر رمضان

  



لاہور(پ ر) مسلم لیگ کے راہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب ناصر رمضان گجرنے مولانا فضل الرحمن کی انتخابات میں بدترین شکست پر ان کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگانے والے دراصل اپنی ہار کی خفت مٹارہے ہیں۔عوام نے انتخابات میں اپنے ووٹوں سے اپنے نمائندوں کو منتخب کیااور عوام سے جھوٹے وعدے کرنے والے سیاستدانوں کو عبرتناک شکست سے ہمکنار کرکے ثابت کردیا کہ عوام اب باشعور ہوچکی ہے اور اب وہ کسی مداری کے جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں کرے گی جو ان کے ووٹوں سے انتخابات میں کامیاب ہوکر ان کا استحصال کرتے رہے ہیں ایسے لوگوں کو عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ناصر رمضان گجر نے کہا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ نے انتخاب میں اتحاد کے ساتھ تاریخی کامیابی حاصل کی اب تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کا اتحاد عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گا۔

ناصر رمضان

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...