پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کو 50فیصد ادائیگیاں کر دیں

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کو 50فیصد ادائیگیاں کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے ترجمان نے کہا ہے کہ پارٹنر سکولوں کوماہ جون کی 50فیصد ادائیگیاں کی جا چکی ہیں تاکہ اساتذہ کو تنخواہیں دی جا سکیں جبکہ باقی ادائیگی بھی جلد از جلد کر دی جائیں گی۔ترجمان نے مزید کہا ہے کہ عوام کو مفت ومعیاری تعلیم کی مسلسل فراہمی پیف کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے ہمارے پارٹنر سکول اپنی ذمہ داریاں بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔ پیف انتظامیہ نے اپنے پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہوں ، عمارتوں کے کرائے ، بلوں کی ادائیگی اور دیگر مالی مسائل بابت حقائق سے حکومت پنجاب کو آگاہ کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے حکومت نے فنڈز کی جلد فراہمی کے لیے یقین دہانی کرائی ہے لہٰذا امید کی جارہی ہے کہ ماہ جولائی کی ادائیگیاں بھی بر وقت ممکن ہو سکیں گی۔دریں اثناء پیف پارٹنر سکولوں کوسہولت فراہم کرنے کی غرض سے سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم اورٹیچرانفارمیشن سسٹم جدید ٹیکنالوجی سے اپ گریڈ کیا جارہاہے جس کی وجہ سے ویب سائٹ پر موجود سسٹم تک محدود رسائی کی وجہ سے تما م پارٹنر سکول مالکان کو 6اگست تک کوئی ریکارڈ تبدیل کرنے کی سہولت میسر نہ ہو گی جبکہ نئے سسٹم میں 7اگست سے ماہانہ سٹوڈنٹ اپ ڈیٹ کاآن لائن اندراج ہوسکے گا۔
پیف