نئی حکومت ملکی قرضو ں میں کمی کیلئے اقدامات کرے،ذکر اللہ مجاہد

نئی حکومت ملکی قرضو ں میں کمی کیلئے اقدامات کرے،ذکر اللہ مجاہد

  



لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر)امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ نئی بننے والی حکومت ملکی قرضہ جات میں اضافہ کرنے کی بجائے ان کو کم کرنے کی پالیسیاں مرتب کرے اور قوم کو قرضوں سے نجات دلائے ۔ آئی ایم ایف اور ورلڈبنک کی عوام دشمن پالیسیوں پر عمل درآمد سے پاکستانی عوام غربت اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے منصورہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ خوش آئند ہے مگر اس کے ثمرات غریب عوام تک نہیں پہنچ پاتے جبکہ ڈالر میں اضافہ ہر طرح سے غربیوں کی جیبوں پر اثر انداز ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی70 فیصد سے زائد آبادی غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گذارنے پر مجبور ہے جن کو صرف دو قت کی روٹی کمانا اور اپنے بچوں کو کھلانا مشکل ہو چکا ہے۔ تعلیم ، صحت ، انصاف کی بروقت فراہمی جس ملک کی عوام کی پہنچ سے دور ہو ں وہاں تبدیلی اور ترقی کے دعوے سمجھ سے بالاتر ہیں ۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ آئے روز بجلی ، گیس ،پٹرول اور دیگر اشیاء خوردونوش کی چیزوں پر بے تحاشہ ٹیکسوں نے سفید پوش اور غریب طبقات کے لوگوں کمر توڑ کر رکھا دی ہے ۔ نئی بننے والی حکومت ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کرے اور بیرونی قرضوں کو مزید بڑھانے کی بجائے ان میں کم کرنے کی پالیسیاں بنائے تاکہ ملک میں روپے کی قدر میں اضافہ ہو لوگوں خوشحال ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک و قوم کے مفاد میں بننے والی مثبت پالیسیوں کی حوصلہ افزائی کرے گی جبکہ ملکی مفادات کے خلاف اور عوام دشمن پالیسیوں نے صرف مذمت کرے گی بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

ذکر اللہ مجاہد

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...