اپوزیشن ملک و قوم کی ترقی میں کردار ادا کرے،مراد راس

اپوزیشن ملک و قوم کی ترقی میں کردار ادا کرے،مراد راس

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ انتخابات کی شفافیت پر تحفظات اور اعتراضات کے ازالے کے لئے قوانین موجود ہیں اس لئے غیر جمہوری رویہ اختیار کرنے کے بجائے اعتراضات اُٹھانے والے متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک عرصہ تک منتخب اور غیر منتخب حکومتوں کا حصہ رہنے جمہوری بندوبست کی بساط لپٹنے کے درپے ہیں عوام نے ان عناصر کو ملکی اقتدار سے نکال باہر کیا ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بالغ نظری کا مظاہرہ کریں اور ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ مخالفت برائے مخالفت سے نہ تو ملک و قوم کی خدمت ہو گی اور نہ ہی اُن کے اپنے حق میں بہتر ہے۔

مراد

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...