کاچھا منڈی میں دکانوں کی الاٹمنٹ کا عمل تیز کیا جائے،کیپٹن(ر) انوارالحق

کاچھا منڈی میں دکانوں کی الاٹمنٹ کا عمل تیز کیا جائے،کیپٹن(ر) انوارالحق

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق کی زیر صدارت کاچھا منڈی کی دکانوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے ایک اجلاس ہو۔ اجلا س میں اے ڈی سی آر ملک اویس، اے سی ماڈل ٹاؤن مظہر احمد،ا سسٹنٹ ڈائریکٹر ایگرکلچر منیر جلال، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شہزاد چیمہ اور اعجاز سلیم نے شرکت کی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ کاچھا منڈی میں دکانوں کی الاٹمنٹ کے عمل کو تیز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ 60 فیصد دکانیں لائسنس ہولڈرز کو الاٹ کی جائیں گی اور40 فیصد اوپن نیلامی کے ذریعے دکانیں دی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ الاٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ سبزی و پھل منڈی بادامی و دیگر منڈیوں کی صفائی ستھرائی کو بہتر کیا جائے اور صفائی کے عمل میں آڑھتیوں کاتعاون بھی حاصل کیا جائے۔اجلاس میں کاچھا منڈٖی کی سیکیورٹی کے لحاظ سے چار دیواری اور بادامی باغ کی چار دیواری کی مرمت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ڈی سی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...