پیدائشی مسلم لیگی ہیں،شریف برادران کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے،کامل عمر

پیدائشی مسلم لیگی ہیں،شریف برادران کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے،کامل عمر

  



مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) پارلیمنٹ کو گالیاں دینے والے اب ملک کی تقدیر کا فیصلہ کیسے کریں گے، میاں شہباز شریف نے ثابت کر دیا کہ لاہور مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے، مسلم لیگ ن کی قیادت کو جیل میں رکھ کر عوام کے دلوں سے ان کی محبت کم نہیں کی جاسکتی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے سابق ایم این اے سردار کامل عمر اور سابق ناظم سردار عاقل عمر نے اپنے دفتر میں کارکنوں سے ملاقات کے بعد سینئر رہنما ملک ممتاز حسین اور صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔دونوں رہنماؤں نے کہا کہ الیکشن سے قبل ہی میاں برداران کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوششیں ہو رہی تھی لیکن ہمارے قائدین کی جڑیں عوام میں بہت مضبوط ہیں اور عوام ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیگی شیروں نے نہایت مشکل وقت اور بدترین دھاندلی کی کوششوں کے خلاف جنگ لڑی ، مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی اس بات کا ثبوت کہ میاں نواز شریف کی محبت ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارا دادا باپ پاکستان بننے سے پہلے ہی مسلم لیگ کے ساتھ تھے اور اب ہم بھی مسلم لیگ کے ساتھ ہیں اور ہمارا جینا مرنا ہی مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہی رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کا مینڈیٹ تسلیم کیا جائے،میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف بہت جلد تمام مقدمات سے سرخرو ہوکر باہر آجائیں گے کیوں کہ انکے خلاف کریشن کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ۔آخر میں بیگم کلثوم نواز ،میاں محمد نواز شریف اور انکی والدہ کی صحتیابی کیلئے دعا کی گئی۔

کامل عمر

B

مزید : میٹروپولیٹن 1