لیسکو کے ریٹائرڈ ملازمین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب

لیسکو کے ریٹائرڈ ملازمین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب

  



لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے رواں ماہ ریٹائرہونے والے ملازمین کے اعزازمیں ہیڈ کوارٹرمیں شاندار تقریب منعقد کی گئی ۔ ریٹائرہونے والے ملازمین کو پنشن پیپرزاورواجبات کے چیکس دینے کی تقریب میں جی ایم ٹیکنیکل خالد سعید اختر نے شرکت کی۔جی ایم ٹیکنیکل خالد سعید اختر نے ریٹائرڈ ملاز مین کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ تمام ملازمین ہمارے لیئے قابل عزت اور محترم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لیسکو کی یہ شاندار روایت رہی ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو ریٹا ئرمنٹ کے بعد کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیئے ریٹائرمنٹ والے دن ہی پنشن کے پیپرز اور چیکس فراہم کر دیتی ہے۔بعدازاں ریٹائر ہونے والے ملازمین کو پنشن پیپرز/چیک اور تحائف دئیے گئے ۔ ریٹائرڈہونے والے ملازمین میں محمد صدیق ہیڈ کلرک ، محمد اقبال کمرشل اسسٹنٹ ، احسان الحق لائن سپرٹینڈنٹ گریڈI-، محمد ظفر اقبال لائن سپرٹینڈنٹ گریڈI-، سید تجمل حسین شاہ ایس ایس او گریڈI-، شہباز انور ایس ایس او گریڈI-، فقیر حسین یو ڈی سی ، محمد عارف یو ڈی سی ، محمد اجمل یو ڈی سی ، قمر عباس یو ڈی سی ، حبیب اللہ ایس ڈی سی ، انیس احمد بھٹی لائن مین گریڈ I-، عبدالحمید لائن مین گریڈ I- ، محمد اسلم لائن مین گریڈ I- ، سلیم مسیح لائن مین گریڈ I- ، منظور احمد لائن مین گریڈ I- ، ارشد رضا فٹرI-، عبدالغفار لائن مین گریڈII-، محمد اختر لائن مین گریڈII-، بشیر احمد لائن مین گریڈII-، محمد نصیب لائن مین گریڈII-، محمد جمیل لائن مین گریڈII-، محمد صدیق سکیورٹی سارجنٹ، ریاض علی اے ایل ایم ، ساجد حسین اے ایل ایم ، محمد ارشاد اے ایل ایم ،نثار احمد اے ایل ایم ، شرافت علی چوکیدار اور لیاقت مسیح سویپر شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1