این اے 131کے عوام نے لاہور کو پی ٹی آئی کا قلعہ ثابت کیا،سیمی بخاری

این اے 131کے عوام نے لاہور کو پی ٹی آئی کا قلعہ ثابت کیا،سیمی بخاری

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) تحر یک انصاف کی طرف سے خو اتین کی مخصو ص نشست سے ایم این اے کی اُمیدوار ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہاہے کہ حلقہ این اے 131کے عوام نے عمران خا ن کو کا میا ب کر وا کر سعد رفیق کو کلین بو لڈ کر دیا ہے اور ثابت کردیا ہے کہ لاہور اب تحریک انصاف کا قلعہ بن چکا ہے،نئے پاکستا ن کی طر ح حلقہ این اے 131میں بھی تبد یلی نظرآئے گی ۔ گزشتہ روز ڈاکٹر سیمی بخا ری نے کما ہا ں گا ؤں میں عمران خان کی جیت کی خو شی میں خو اتین کارکنا ن میں مٹھا ئی تقسیم کی اور علا قے کی مستحق خواتین میں سلا ئی مشینیں بھی تقسیم کیں ۔ خو اتین سے خطا ب کر تے ہوئے ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کی ملک بھر سے کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کر تے ہیں ‘ عمران خا ن کی 22سالہ جد وجہد اور محنت رنگ لے آئی ہے عوام اور ووٹ کی طاقت میں تحریک انصاف کو ملک کی سب بڑی اور مقبو ل ترین سے سیا سی جماعت بنا دیا ہے ‘ تحریک انصاف پنجا ب ‘سندھ‘ خیبر پختو نواہ اور بلو چستا ن سمیت کر وڑوں عوام کے دلو ں کی دھڑکن بن چکی ہے اور عمران خا ن ہر دلعز یز لیڈ ر ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک سے کرپشن ‘ لا قانو نیت اور ملک کو درپیش بحرانو ں کے مسا ئل سے نکالنے کی بھر پور صلا حیت رکھتی ہے‘ عمران خا ن وزیر اعظم بن کر اپنی بہتر ین ٹیم سامنے لائیں گئے جو ملک اور عوام کی خدمت کر ے گی ‘ عمران خا ن نے روایتی سیا ست کا خاتمہ کر دیا ہے اور وقت ثابت کر ے گا کہ عوام کا فیصلہ بالکل درست ہے‘ انہو ں نے جس لیڈر کا انتخاب کیا ہے کہ وہ محب وطن ‘ پڑھا لکھا ‘ ایماندار اورعوام کی امنگو ں کا حقیقی ترجما ن ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...