عقیدہ ختم نبوت کے خلافسازشیں کرنے والے ہمیشہ ناکام ہوئے،عزیز الرحمن

عقیدہ ختم نبوت کے خلافسازشیں کرنے والے ہمیشہ ناکام ہوئے،عزیز الرحمن

  



لاہور( پ ر)عالمی مجلس تحفظ مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی ،مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم ،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ،قاری جمیل الرحمن اختر نے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت و ناموس رسالت کے خلاف سازشیں کر نے والے ہمیشہ ناکام ہو ئے اور رہتی دنیا تک ذلت و رسوائی ان کا مقدر ہے ، زندگی کی آخری سانس تک تحفظ ختم نبوت و نا موس رسالت کا تحفظ کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار علماء کرام نے کالاخطائی روڈ شاہدرہ لاہور میں درس ختم نبوت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علماء نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین کی بنیاد ہے بنیاد کے بغیر کو ئی عمارت قائم نہیں رہ سکتی اس لیے انگریز سامراج نے عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازش کر تے ہو ئے مرزا غلام احمد قادیانی کو کھڑا کیا تا کہ مسلمانوں کا دربار رسالت ماٰب ﷺسے رشتہ کمزور کر دیا جا ئے اور اسلام کی عظیم الشان عمارت کو منہدم کر دیا جائے ۔اکابرین کی جدوجہد کی بدولت اللہ تعالی نے مسلمانوں کے ایمان کو محفوظ رکھا اور انگریز کی سازش کو ناکام بنایا ۔مبلغ ختم نبوت لاہور مولاناعبدالنعیم نے کہا کہ اکابرین امت کی جدوجہد کی بدولت پاکستان کی قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا اب ہم سب مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ ہم اخلاص کے ساتھ دینی اعمال میں سر گرم ہوں اور نمود و نمائش سے احتراز کر تے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بڑھ چڑھ کر کام کریں ۔

علماء

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...