ماہ اگست شروع ہوتے ہی بازاروں میں رش ،جھنڈیوں کی فروخت تیز

ماہ اگست شروع ہوتے ہی بازاروں میں رش ،جھنڈیوں کی فروخت تیز

  



لاہور(جنرل رپورٹر) ماہ اگست شروع ہوتے ہی بازار وں میں رش بڑھ گیاہے۔ یوم آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے جھنڈیوں، بیجز اور ٹی شرٹس کی مانگ میں اضافہ ہو گیا اسی وجہ سے اردو بازار میں زیادہ رش دکھائی دینے لگاہے۔ شہری، خصوصاً بچے یومِ آزادی کی تیاری کے لیے کافی پر جوش ہیں۔ گنپت روڈ پر یومِ آزادی کے حوالے سے سٹالز سجا دیے گئے ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف ہے۔ سٹالز پر بیجز، جھنڈے اور سجاوٹ کے لیے جھنڈیاں بھی دستیاب ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1