شفاف انتخابی نظام کے بغیر مضبوط جمہوریت قائم نہیں ہو سکتی،عابد صدیقی

شفاف انتخابی نظام کے بغیر مضبوط جمہوریت قائم نہیں ہو سکتی،عابد صدیقی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ جب تک شفاف انتخابی نظام قائم نہیں ہوجاتا ملک میں مضبوط جمہوریت بھی قائم نہیں ہوسکتی،عوام کو ایسا جمہوری نظام چاہیے جس پر انہیں اعتماد ہو، یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جمہوری نظام کی مضبوطی اس وقت ہوگی جب عوام یہ سمجھیں کہ ان کے دوٹوں سے ہی حکومت قائم ہوئی ہے، پیپلز پارٹی پہلے ہی شفاف انتخابی نظام کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنے کی خواہاں ہے جس کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہو گا، پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ ایسا شفاف انتخابی نظام قائم ہو تاکہ عام انتخاب کے بعد دھاندلی کے نام پر ہونے والے احتجاج بند ہو جائے،جو حکومت قائم ہواسے عوام کی خدمت کاپوراموقع ملنا چاہیے۔

عابد صدیقی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...