سوشل میڈیا پر فو ج کے خلاف بولنے والوں کو روکا جائے،اشرف عاصمی

سوشل میڈیا پر فو ج کے خلاف بولنے والوں کو روکا جائے،اشرف عاصمی

  



لاہور (سٹی رپورٹر) سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے خلاف کارروائی نہ کرنا وزارت داخلہ کی ناکامی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان فوری پر پر اِس امر کا نوٹس لیں کہ پاک فوج کے خلاف بھانت بھانت کی بولیاں بولنے والوں کو لگام کیوں نہیں ڈالی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار مصطفائی جسٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے چےئرمین صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام ایک مراسلے میں کیا ہے ۔صاحبزادہ اشرف عاصمی نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے اور الیکشن کے بعد جس طرح پاک فوج کے خلاف فیس بُک اور ٹوئٹر پر منظم مہم جوئی ہورہی اِس میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

اشرف عاصمی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...