ایوان کارکنان میں جھنڈیوں اور بیجز کے سٹال کا افتتاح

ایوان کارکنان میں جھنڈیوں اور بیجز کے سٹال کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریکِ پاکستان لاہور میں جشن آزادی کے حوالے سے نئی نسل کے لئے قومی پرچم، جھنڈیوں، بیجز، سٹکرز، پورٹریٹس اور ٹوپیوں سے مزین سٹال کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ تحریکِ پاکستان کے ممتاز کارکن پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد اور چیف جسٹس (ر) میاں محبوب احمد نے افتتاحی رسم ادا کی۔ اس موقع پر بیگم مہناز رفیع ، ڈاکٹر پروین خان، رانا محمد ارشد ، بیگم صفیہ اسحٰق، شہزاد شریف خان، بیگم حامد رانا، نائلہ عمر اور نواب برکات محمود خاں بھی موجود تھے۔ اس خصوصی سٹال سے پہلے روز نوجوان طلبا و طالبات سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے خریداری کی۔ سٹال کو پاکستان کی جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔
افتتاح