افواج پاکستان کی قربانیاں روز روشن کی طرح عیاں ہیں،فیصل محمود
لاہور(سٹی رپورٹر) افواج پاکستان کی قربانیاں ملکی تاریخ میں روز روشن کی طرح عیاں ہیں ۔ مسلح افواج کے ہزاروں جوانوں اور افسروں نے دہشت گردی کی جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا ماؤں کے لعل قربان ہوگئے بوڑھے باپ کے سہارے چھن گئے کئی کے سہاگ اجڑگئے مگر قربانیوں کا سلسلہ تھما نہیں رکا نہیں ان خیالا ت کااظہار معروف تاجر رہنما فیصل محمود نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا ملک وقوم کو بدامنی کے اندھیروں کو روشنیوں کی طرف لانے کا سفر جاری ہے انشااللہ یہ ارض وطن دنیا کی بہترین اور عظیم مملکت بنے گا امن کا سویرا طلو ع ہوکر رہے گا پوری قوم اپنی بہاد ر ،نڈر، جرات مند ، دلیر فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
فیصل