جعلی ڈاکٹروں اورحکیموں کے خلافآپریشن تیز،مزید 53کلینک بند

جعلی ڈاکٹروں اورحکیموں کے خلافآپریشن تیز،مزید 53کلینک بند

  



لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطا ئیوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران گزشتہ روز53عطائیوں کے کاروبار بندکر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے فیصل آباد، اٹک ، گجرانوالہ ،ساہیوال، خانیوال،ڈیرہ غازی خان ، بہاولپور،جھنگ اور سرگودھا میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی گئی۔ ٹیموں نے ان شہروں کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ کے مطابق 196علاج گاہوں پرچھاپے مارے اور53عطائیت کے مراکزکو بندکر دیا گیا جبکہ 69 عطائیوں نے دوسرے کاروبار شروع کر دیے ہیں۔سب سے زیادہ 14اڈے گجرانوالہ میں سربمہر کیے گئے، جھنگ میں 11،جبکہ خانیوال اور فیصل آباد ہر ایک میں آٹھ کاروبار بند کیے گئے۔

جعلی ڈاکٹر

مزید : میٹروپولیٹن 1