پہلا ٹی ٹونٹی : ویسٹ انڈیز کی بنگلہ دیش کو 7وکٹوں سے شکست

پہلا ٹی ٹونٹی : ویسٹ انڈیز کی بنگلہ دیش کو 7وکٹوں سے شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بی سیٹری(آئی این پی)آندرے رسل کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ آندرے رسل نے میچ میں ایک بنگلہ دیشی کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس کے علاوہ انہوں نے بیٹنگ کے شعبہ میں ناقابل شکست 35 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔بارش کی وجہ سے میچ کا کچھ حصہ متاثر ہوا، میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس سسٹم کی بنیاد پر ہوا۔ میزبان ٹیم کے آل راؤنڈر آندرے رسل کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بدھ کو دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو میزبان ٹیم کے کپتان براتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بنگلہ دیشی ٹیم نے پہلے کھیل کر مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔محمود اللہ نی35، لیٹن داس نے 24جبکہ کپتان شکیب الحسن نے 19 رنز بنائے تاہم بارش کے باعث میچ 11 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ میزبان ٹیم کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے قیسریک ولیمز نے چار، نرسی اور پال نے دو،دو جبکہ آندرے رسل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کیلئے 91 رنز کا ہدف دیا جس کا تعاقب کرتے ہوئے میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 9.1 اوورز میں حاصل کرلیا ، آندرے رسل نے عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا، انہوں نے ایک بنگلہ دیشی کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کے علاوہ ناقابل شکست 35 رنز بنائے جس میں ان کے 21 گیندوں پر 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے، مارلون سیمیولز 26 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز تھے۔بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمن نے دو جبکہ روبل حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ میزبان ٹیم کے آل راؤنڈر آندرے رسل کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔