کگیسو ربادا نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچز کی ففٹی مکمل کر لی
ڈمبولا(اے پی پی) سیاہ فام جنوبی افریقن فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچز کی نصف سنچری مکمل کر لی، انہوں نے بدھ کو سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں شرکت کے ساتھ ہی یہ اعزاز حاصل کیا، وہ 50 ون ڈے کھیلنے والے 43ویں جنوبی افریقن کھلاڑی ہیں، ربادا نے 2015ء میں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے اب تک 70 سے زائد وکٹیں لے رکھی ہیں۔