جکارتہ، ایشئن گیمز سے قبل دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے خصوصی مشقیں

جکارتہ، ایشئن گیمز سے قبل دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے خصوصی مشقیں

  



جکارتہ(آئی این پی)انڈونیشیا میں ایشئن گیمز سے پہلے سیکورٹی حکام نے ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے خصوصی مشقیں کیں، شیلنگ کے دوران ایکشن، فضائی نگرانی سمیت کارروائی کرنے کی بھی ریہرسل ہوئی۔18ویں ایشئن گیمز سے پہلے انڈونیشین سیکورٹی حکام کا کڑا امتحان، دہشت گردی کے ممکنہ خطرات و خدشات سے نمٹنے کے لیے کمر کس لی، سپیشل پولیس ٹیموں نے فل ڈریس ریہرسل کے دوران شدید شیلنگ میں کارروائی کر کے دکھائی۔فضائی نگرانی اور عمارت پر کمانڈو ایکشن، بلند مورال پر خصوصی لیکچر بھی دیئے گئے، وینیوز، ایتھلیٹ ویلیج سمیت مہمانوں کی آمدورفت کو محفوظ ترین بنانے کے لیے بھی مشقیں کی گئیں۔ گیمز میں 45 ممالک کے کھلاڑی 18 اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیا کے مہمان بنیں گے، سیکورٹی حکام نے ایونٹ کو کامیاب بنانے پر نظریں جما لیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...