انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے 1000 ٹیسٹ کھیل کر نئی تاریخ رقم کر دی

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے 1000 ٹیسٹ کھیل کر نئی تاریخ رقم کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برمنگھم(اے پی پی) انگلش کرکٹ ٹیم نے 1000 ٹیسٹ کھیل کر نئی تاریخ رقم کر دی، انگلینڈ نے بدھ کو بھارت کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت کے ساتھ ہی یہ سنگ میل عبور کیا، انگلینڈ ہزار ٹیسٹ کھیلنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے، انگلینڈ نے 1877ء میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس نے اب تک مجموعی طور پر کھیلے گئے 999 ٹیسٹ میچز میں سے 357 میچز میں فتوحات حاصل کر رکھی ہیں۔
جبکہ 297 میں اسے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا اور 345 ڈرا کھیلے۔