لیورپول ایف سی کا سادیو مانے کو ’’ریوارڈ‘‘ دینے کا فیصلہ

لیورپول ایف سی کا سادیو مانے کو ’’ریوارڈ‘‘ دینے کا فیصلہ

  



لیورپول(یواین پی)انگلش فٹ بال کلب لیورپول نے اپنے فارورڈ سادیو مانے کو تجدیدی معاہدے کے بجائے ریوارڈ دینے کا فیصلہ کرلیا۔لیورپول نے سینیگال کے کپتان کو دو سال قبل 30ملین پاؤنڈز میں ساؤتھمپٹن سے خریدا تھا اور اس معاہدے کے ختم ہونے میں تین سال باقی ہیں۔کلب حکام کے مطابق رواں سیزن میں محمد صالح اور رابرٹو فرمینو سے تجدیدی معاہدوں کے بعد سادیو مانے کو بطور ریوارڈ ایک لاکھ پاؤنڈز فی ہفتہ معاوضہ ملے گا۔ لیورپول ایف سی کے ترجمان کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران شاندار انفرادی کارکردگی کے باعث سادیو مانے کو ریوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی