ایشیاکپ،اسد شفیق نے پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا

ایشیاکپ،اسد شفیق نے پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا

  



لاہورر(سپورٹس رپورٹر)اسد شفیق نے ایشیاکپ میں فتح کیلئے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا۔ زمبابوے کے خلاف کلین سوئپ اورسہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین نے کہا کہ دورہ زمبابوے میں سرفرازاحمد کی زیرقیادت پاکستان ٹیم نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا اورمیزبان ٹیم کے خلاف کلین سوئپ فتح حاصل کیجبکہ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلیا کو بھی زیر کرنے میں کامیاب ہوا اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی۔عمدہ پرفارمنس سے کھلاڑیوں کامورال بلند ہواہے۔ٹیم میں فتح کی بھوک بڑھ گئی ہے اور کارکردگی میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔ ان سب عوامل کی بنیاد پر پاکستان ایشیاکپ میں کامیابی کیلییفیورٹ ہوگا۔اسد شفیق نے بتایاکہ انگلی کےآپریشن کے بعد ان کی فٹنس بہترہورہی ہے۔چنددن میں پریکٹس شروع کردیں گے۔ابھی یہ علم نہیں کہ ایشیا کپ کیلیے ٹیم کونسے پلیئرز منتخب ہوں گے۔جوکھلاڑی بھی ٹیم میں شامل کئے گئے۔ وہ قومی ٹیم کی فتوحات کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔اورٹائٹل حاصل کرنے کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ایک ڈیڑھ سال سے گرین شرٹس ٹیم مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے۔اسی ٹیم اسپرٹ کی بدولت مزیدکامیابیاں بھی ملیں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی