سی پی ایل 2018 کی پلیئنگ کنڈیشنز میں دو اہم تبدیلیاں

سی پی ایل 2018 کی پلیئنگ کنڈیشنز میں دو اہم تبدیلیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کنگسٹن (آئی این پی)رواں ماہ شیڈول کیریبین پریمیئر ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں دو اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، سلو اوور ریٹ کی بنا پر ٹیم کے نیٹ رن ریٹ میں کٹوتی کی جائے گی جبکہ سپر اوور کی صورت میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کا فیصلہ ٹاس پر ہو گا۔ کیریبین پریمیئر لیگ 8 اگست سے شروع ہو گی۔ٹورنامنٹ آپریشنز ڈائریکٹر مائیکل ہال نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری ہر سال کوشش ہوتی ہے کہ پلیئنگ کنڈیشنز کی وجہ سے ٹورنامنٹ کو شفاف بنائیں تاکہ شائقین مقابلوں سے خوب لطف اندوز ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ اس بار بھی پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، ایک ٹیم کے پاس اوورز مکمل کرانے کیلئے 85 منٹس کا وقت ہو گا، سلو اوور ریٹ کی بنا پر نیٹ رن ریٹ میں کٹوتی کی جائے گی۔