ایشین رگبی سیونز ٹرافی،قومی ٹیم کل سنگا پور روانہ ہوگی

ایشین رگبی سیونز ٹرافی،قومی ٹیم کل سنگا پور روانہ ہوگی

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سیونز رگبی ٹیم ایشین رگبی سیونز ٹرافی میں شرکت کیلئے کل تین اگست کو سنگا پور روانہ ہوگی،ٹیم کے تمام کھلاڑی جیت کے لئے پرعزم ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ سے ایشین گیمز سمیت دیگر ٹورنامنٹس کی تیاریوں کے لئے مدد ملے گی اور کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں میں نکھار لانے کا موقع ملے گا ، ٹیم کے ہیڈ کوچ شکیل احمد ملک، مینجر سید معظم علی شاہ کا کہنا ہے کہ کیمپ میں کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ ان کی خامیوں کو دور کیا جائے ، امید ہے کہ کھلاڑی ٹورنامنٹ میں اچھی پرفارمنس دیں گے، ٹورنامنٹ میں کافی بڑی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ہماری تیاریاں بھرپور ہیں اور امید ہے کہ ٹیم ٹاپ تھری میں ضرور آئے گی،ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات، سنگاپور، ایران ، اردن، بنگلہ دیش، نیپال، قازقستان، برونائی، انڈونیشیا، لاؤس اور ازبکستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

جنہیں تین پولز میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستانی ٹیم کو پول سی میں سنگاپور، بنگلہ دیش، برونائی اور لاؤس کے ساتھ رکھا گیا ہے، چار اگست کو سنگاپور میں پاکستانی ٹیم اپنے پول میچز کھیلے گی جبکہ پانچ اگست کو پوزیشن کے میچز ہوں گے

مزید : کھیل اور کھلاڑی