آل راؤنڈر تھیسارا پریرا ورلڈ کپ کیلئے اہمیت اختیار کر گئے

آل راؤنڈر تھیسارا پریرا ورلڈ کپ کیلئے اہمیت اختیار کر گئے

  



کولمبو(یواین پی)سری لنکن آل راؤنڈر تھیسارا پریرا آئندہ سال ورلڈ کپ کیلئے اہمیت اختیار کرگئے ہیں اور سری لنکا کے بیٹنگ کوچ تھیلن سماراویرا کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران بطور بیٹسمین اپنی کارکردگی کو کافی بہتر کیا ہے جس کی بنیاد پر وہ ورلڈ کپ میں اہم ہتھیار ثابت ہو سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تھیسارا پریرا کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ وہ میگا ایونٹ کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنی بیٹنگ اور بالنگ کو مزید بہتر بنائیں تاکہ ورلڈ کپ میں ان کی دہری صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...