ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ 4 اگست کو کھیلا جائیگا

ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ 4 اگست ...

  



کنگسٹن(آئی این پی)ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 4 اگست کو لوڈر ہل میں کھیلا جائیگا۔میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی 4 اگست جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی 5 اگست کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...