کھیلوں سے دنیا میں امن قائم رہتا ہے: اسامہ قادری

کھیلوں سے دنیا میں امن قائم رہتا ہے: اسامہ قادری

  



اسلام آباد(این این آئی)نومنتخب رکن قومی اسمبلی و پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر اسامہ قادری نے کہا ہے کہ کھیل دنیا میں امن قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور دنیا میں اس وقت بدامنی کو ختم کرنے کے لئے کھیلوں کے ذریعے ہی تبدیلی لائی جاسکتی ہے، گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے ایک پر امن ملک ہے اور پاکستان میں زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل سطح کے مقابلوں کا انعقاد ہونا چاہئے جس سے ملک کھیلوں کی ترقی کو فروغ حاصل ہو گا، انہوں نیکہا کہ نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرنا حکومت اور ہماری سب کی ذمہ داری ہے، اسامہ قادری نے کہا کہ کھلاڑی کسی بھی ملک کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں اور ان حوصلہ افزائی کرنا ہمارا فرض سب کا فرض ہے کیونکہ ان کے ذریعے ہی ملکوں کے درمیان تعلقات قائم کئے جاسکتے ہیں، انہوں نیکہا ایشین خواتین نیٹ بال چیمپیئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں لگا جارہا ہے جس کے لئے ملک بھر سے 22 خواتین کو مدعو کیا گیا ہے جن میں قرت العین، انم سلام، کاشیہ آصف، نیاب رضیہ، سمبل زہرہ، یسرا شعیب، شبانہ معین، سکینہ شبیر، حنا رفیق، عاصمہ اکرم، بسمہ افزر، سونیا شاہ، دوہا، شیزین فاطمہ، عرشہ، زمنہ سلطانی، غنیہ، کرن، انشا فضل، آمنہ، حفصہ اور عصمنت شامل ہیں، ان کھلاڑیوں کو انوار احمد اور شازیہ یوسف تربیت دیں گی انہوں نیکہا کہ منتخب ٹیم یکم ستمبر سے سنگاپور میں کھیلی جانے والی ایشین خواتین نیٹ بال چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی، چیمپیئن شپ میں تیرہ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، ملائیشیا، ہانگ کانگ، سری لنکا، مالدیپ، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، سنگاپور، برونائی، تائیوان اور فلپائن کی ٹیمیں شامل ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نیکہا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی نے کیا ہے سلیکشن میں چیئرمین توقیر احمد جبکہ دیگر ممبران میں اعجازالحق، محمد ریاض، محمد راضوان، شازیہ یوسف اور انوار احمد شامل تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...