آئمہ بیگ اب بھارت میں بھی آواز کا جادو جگائیں گی

آئمہ بیگ اب بھارت میں بھی آواز کا جادو جگائیں گی
آئمہ بیگ اب بھارت میں بھی آواز کا جادو جگائیں گی

  



اسلام آباد (این این آئی)گلوکارہ آئمہ بیگ نے نہایت کم وقت میں اپنی مدھر آواز کے ذریعے پاکستانیوں کو تو اپنا گرویدہ بنا ہی لیا ہے ٗاب ان کی آواز کا جادو بھارت میں بھی چلے گا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئمہ بیگ جلد ہی بھارتی گلوکار میکا سنگھ کے ساتھ اپنا گانا ریلیز کرنے جائیں گی جو کسی بھی بھارتی گلوکار کے ساتھ ان کا پہلا گانا ہوگا۔حال ہی میں آئمہ بیگ نے برطانوی میڈیا کو دیئے گئے انٹروی میں تصدیق کی کہ وہ میکا سنگھ کے ساتھ اپنے نئے پروجیکٹ پر کام کر رہی ہیں جس کیلئے وہ بہت زیادہ پر جوش ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ اس حوالے سے کچھ گھبرائی ہوئی ہیں کیوں کہ انہوں نے اس سے قبل ایسا کوئی تجربہ نہیں کیا۔آئمہ بیگ نے بتایا کہ یہ گانا صرف آڈیو نہیں ہوگا بلکہ اس کی ویڈیو بھی لانچ کی جائے گی۔انٹرویو کے دوران آئمہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بالی وڈ کیلئے گانا چاہیں گی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ بطور گلوکار مجھے لگتا ہے کہ میری کوئی سرحد نہیں ہے اگر کسی کو میری آواز اچھی لگتی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ میں ان کیلئے گانا گاؤں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔واضح رہے کہ آئمہ بیگ نے گذشتہ ہفتے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں بھارتی گلوکار میکا سنگھ سے ملاقات کی تھی جس کی تصویر گلوکارہ نے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی تاہم انہوں نے اپنے نئے پروجیکٹ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تھا۔

مزید : کلچر


loading...